You are currently viewing 90 دن میں انتخابات: پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

90 دن میں انتخابات: پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 90 دن میں انتخابات کرانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کر کے پی ٹی آئی کی درخواست واپس کر دی۔
اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق فریق نہیں بنایا جا سکتا۔
درخواست میں کہ بھی نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہواعلاوہ ازیں درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے بیر سٹر علی ظفر کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں 90 روز میں انتخابات کرانے کی استدعا کی تھی۔
درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.