You are currently viewing 9 مئی مقدمات، یاسمین راشد، عمر سرفراز، اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

9 مئی مقدمات، یاسمین راشد، عمر سرفراز، اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) ہاؤس اور گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ایک ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا گیا۔
عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے دیگر مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.