لاہور (ڈیسک) لاہور پولیس 9 مئی کو شرپسندی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کیلیے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کا پارٹی سربراہ عمران خان اور پارٹی ورکرز سے 700 مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی 10 سے 15 مرتبہ لوکیشن تبدیل ہوئی۔
حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال مختلف سموں سے رابطے کر رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے میاں اسلم اقبال کے بھائی، بھتیجے، رشتے داروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر کے سیکریٹری اور رشتے داروں کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے ۔