You are currently viewing 9 مئی شرپسندی: خواتین اور کم عمر افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں میں نہ چلانے کا فیصلہ

9 مئی شرپسندی: خواتین اور کم عمر افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں میں نہ چلانے کا فیصلہ

لاہور (ڈیسک) فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین اور 18 سال سے کم عمر افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی کو فوجی تنصیبات سمیت سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث خواتین اور 18 سال سے کم افراد پر عدالتوں میں ہی کیس چلیں گے جبکہ فوجی عدالتوں میں سماعت کے دوران ملزمان کو وکیل کرنے کا حق دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خاندان کو ہفتے میں ایک روز ملنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت میں لانے پرغور کیا جارہا ہے ۔
اس سلسلے میں بعض وزرا کی رائے ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کیس عدالتوں میں ہی چلایا جائے۔
یاد درہے کہ رواں برس 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کونذر آتش کردیا تھا۔
مذکورہ واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل جاری ہے۔