لاہور (ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کی شرپسندی کیس میں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے۔
9 مئی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اسلم اقبال سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو دوران سماعت بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ روپوش ہیں، ملزمان کی جبراً گرفتاری درکار ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔