لاہور (ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کی شرپسندی میں ملوث خدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
اے ٹی سی نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں جنہیں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
