You are currently viewing 9 مئی کو جو ہوا وہ دہشت گردی تھی، شدید مذمت کرتا ہوں، علی زیدی

9 مئی کو جو ہوا وہ دہشت گردی تھی، شدید مذمت کرتا ہوں، علی زیدی

کراچی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ دہشتگردی تھی، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، کبھی تشدد کی حمایت نہیں کرسکتا۔
کراچی کے نجی اسپتال کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ کورکمانڈرلاہور کے گھر میں توڑپھوڑ کی گئی، ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، شہدا کے یادگار کو جلانے سے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی، فوج ہم سے ہے اورہم فوج سے ہیں، اختلاف رائے توماں، باپ، بھائی بہن اور میاں بیوی میں بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے حوالے افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے علاوہ کسی کو سیاستدان نہیں مانتا، تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے، تحریک انصاف میری جماعت ہے، مجھ پر کوئی دباؤ ڈال کرپارٹی نہیں چھڑواسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ پارٹی کے اندر سے ایسی آوازیں آتی ہیں، یہ میری جماعت ہے میں نے بنائی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ درخواست دی تھی، کمرمیں چارپانچ دن سے تکلیف ہے، ڈاکٹرز نے کہا کہ میرا ایکسرے ہونا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7