You are currently viewing 9 مئی واقعات: خدیجہ شاہ ودیگر کی ضمانت درخواستیں ٹرائل کورٹ ارسال

9 مئی واقعات: خدیجہ شاہ ودیگر کی ضمانت درخواستیں ٹرائل کورٹ ارسال

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ٹرائل کورٹ بھجوا دیں۔
جناح ہاؤس حملہ سمیت جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے 97 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیں۔
عدالت کے 2 رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنے کی درخواست کو عدالت نے منظور کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ مقدمات میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں، ملزمان نئی دفعات کے مطابق شامل تفتیش ہوں۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان نئی دفعات شامل ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.