You are currently viewing 86 آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل، سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع

86 آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل، سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مزید ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے۔
پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین نے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔
پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 9 ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جبکہ پنجاب اسمبلی سے 105 ارکان اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 85 ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرادیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونوا میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.