You are currently viewing 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں کشمیریوں نے ایک پوری نسل کو کھو دیا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان

8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں کشمیریوں نے ایک پوری نسل کو کھو دیا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں کشمیریوں نے ایک پوری نسل کو کھو دیا،ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بڑھتی ہوئی قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے منظم منصوبہ بندی سے کام کرنا ہے

8 اکتوبر 2005 کے المناک زلزلے کے 16 سال مکمل ہونے پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ 16 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود متاثرہ عوام کے دلوں میں اپنے پیاروں کی یادیں اور غم آج بھی زندہ ہیں، 2005 کے المناک زلزلے میں کشمیری عوام نے اپنی پوری ایک نسل کو کھو دیا۔انہوں نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر بھی گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کو بڑھتی ہوئی قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے منظم منصوبہ بندی سے کام کرنا ہے۔علی امین گنڈاپورنے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں پاکستان کو بے پناہ چیلنجز درپیش ہیں،وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلیاں سے مقابلہ کرنے کے لیے اپنا ایک وژن رکھتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر سہرا جا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور نےکہا کہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی کو جغرافیائی خدوخال کے مطابق بنانا ہے،قدرتی آفات کو برداشت کرنے کے لیے تعمیراتی کوڈز اور قوانین کا سختی سے اطلاق ناگزیر ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبے میں مافیاز کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے،حکومت شفاف طرز حکومت سے ہر شعبے میں معیار اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے۔