You are currently viewing پاکستانی صارفین یو ٹیوب کو بہترین وڈیو پلیٹ فارم سمجھتے ہیں

پاکستانی صارفین یو ٹیوب کو بہترین وڈیو پلیٹ فارم سمجھتے ہیں

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں 78 فیصد صارفین یو ٹیوب کو بہترین ویڈیو پلیٹ فارم سمجھتے ہیں ، 18 تا 24 سال کے 62 فیصد افراد ہر ماہ کم از کم ایک مرتبہ یو ٹیوب دیکھتے ہیں۔
یہ اعداد و شمار پاکستان میں یو ٹیوب کے استعمال پر کی جانے والی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ پارٹنر ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ فار ایشیا پیسفک کے ڈائریکٹر مارک لیفکوز نے کہا ہے کہ پاکستان یو ٹیوب کی تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ان میں کوئی آن لائن مواد دیکھنا ہو تو یو ٹیوب کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی 76 فیصد تعداد یہ سمجھتی ہے کہ یو ٹیوب سے کوئی نہ کوئی نئی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
اسی طرح 75 فیصد صارفین اپنی دلچسپی کے حوالے سے یو ٹیوب پر موجود مواد کو بہترین قرار دیتے ہیں۔