اسلام آباد(ڈیسک) ملک بھر میں 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار مشترکہ پریڈ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
یوم پاکستان کی تقریبات كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 جب كہ صوبائی دارالحكومتوں لاہور، كراچی ، پشاور اور كوئٹہ میں 21 ،21 توپوں كی سلامی سے ہوا، ۔ اسلام آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات كا انعقاد كیا جا رہا ہے۔ یوم پاكستان پرملک میں عام تعطیل كا اعلان كیا گیا ہے، سركاری اور نجی اداروں كی طرف سے سیمینار، ریلیاں اور تقریبات منعقد كی جا رہی ہیں۔ یوم پاکستان پر تمام سركاری ونجی عمارات پر قومی پرچم لہرائے جا رہے ہیں، وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔ یوم پاكستان كے موقع پر اسلام آباد میں مسلح افواج كی پریڈ كا شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاكستان كی تینوں مسلح افواج كے ساتھ ساتھ چین، تركی اور سعودی عرب كے فوجی دستے بھی پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت جڑواں شہروں میں صبح 5 بجے سے دن 3 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ پریڈ گراؤنڈ كی سیكیورٹی پاک فوج كی ٹرپل ون برگیڈ كے حوالے ہوگی، پریڈ گراؤنڈ كے چاروں اطراف ملٹری پولیس كی چوكیاں قائم كی گئی ہیں۔ پریڈ میں اعلیٰ حكومتی، عسكری شخصیات بھی شریک ہیں