اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس کے حوالے سے عوام سے رابطے کی مہم کا آغاز آج سے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس اور اپوزیشن کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کیلئے وزیر اعظم آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہے ہیں، اس سلسلے میں پہلا دورہ کوٹلی ستیاں کا ہو گا، عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وزیراعظم خیبر پختنوخواہ میں مختلف اضلاع کے بھی دورے کریں گے۔
وزیراعظم 28 اپریل کو مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ بنوں میں ایئر پورٹ کی توسیع ،کوہاٹ میں موٹر وے کی تعمیر جبکہ ڈی آئی خان میں اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
یاد رہے وزیر اعظم نواز شریف عوام سے حمایت کے لیئے ان سے رابطے کریں گے۔