اچی :کراچی میں سپرہائی وے کے قریب پولیس مقابلے میں تحریک طالبان کا کمانڈرمنشی تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ایس ایس پی راوانوارکہتے ہیں کہ ملزمان دہشتگردی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھے ۔
سپرہائی وے فقیراگوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کی توملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں چاردہشتگرد مارے گئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ایس ایس پی راوانوارکے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پردہشتگردوں کی کمیں گاہ کا محاصرہ کیا گیا توملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈرمنشی اپنے دیگرتین ساتھیوں سمیت ماراگیا۔ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمان دہشتگردی کی متعددوارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ دیگردہشتگردوں کی سہولت کاری میں بھی ملوث تھے