کراچی (نیوز ڈیسک) کسٹم حکام نے 73 ارب روپے کے سولر پینلز کی امپورٹ کے اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کسٹم حکام کے مطابق سولر پینلز کی امپورٹ میں ٹیکس چوری کا ملزم رب نواز 30 ہزار روپےکی تنخواہ پر کام کر رہا تھا، سولر پینل کی آڑ میں 73 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔
حکام کے مطابق سولر پینل کی امپورٹ میں 30 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں بے نامی بھی شامل ہیں جبکہ سولر پینل کی امپورٹ میں 450 کمپنیوں کے حساب کی چھان بین کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ سولر پینل کی امپورٹ میں 80 امپورٹرز کو ہائی رسک قرار دیا گیا تھا، اس ہائی پروفائل اسکینڈل میں امپورٹ میں 63 کمپنیوں نے اوور انوائسنگ کی۔
حکام کے مطابق مرکزی ملزم رب نواز کسٹم کورٹ میں گرفتاری سے بچنے کے لیے کئی گھنٹے چھپ کر ضمانت کی کوششیں اور اثر و رسوخ استعمال کرتا رہا۔
حکام کے مطابق مرکزی ملزم جج کےچلے جانےکے باوجود عدالت میں موجود رہا جسے بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔