You are currently viewing 71 کروڑ ڈالر کی قسط: پاکستان اور IMF کے مذاکرات آج ہونگے

71 کروڑ ڈالر کی قسط: پاکستان اور IMF کے مذاکرات آج ہونگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان 71 کروڑ ڈالر مالیت کی قسط کے لیے پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے ہوں گے۔
مذاکرات کے پہلے روز اسپیشل انویسٹمنٹ فسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) حکام آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔
مذاکرات میں ایس آئی ایف سی کے تحت متوقع براہ راست سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کے تحت آنے والی سرمایہ کاری پر ٹیکسوں کی رعایت سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی۔
پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کی قیادت مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.