You are currently viewing چھٹی مردم شماری ،16000پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

چھٹی مردم شماری ،16000پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملک میں ماہ مارچ میں ہونے والی چھٹی مردم شماری  کے دوران ٹیم کو تحفظ اور مدد فراہم کرنے کے لئے فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے 16000 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے آئی جی اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں مردم شماری ٹیم  کو سیکیوریٹی فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقادہوا ، اجلاس میں سینئر پولیس افسران کو مردم شماری کے دوران سیکیورٹی انتظامات ترتیب دینے کے حوالے سے ہدایت کی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مارچ میں ہونے  والی مردم شماری کے دوران ٹیم کی حفاظت اور مددد کے لئے فوج اور سول انتظامیہ کے علاوہ 16000 پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا جبکہ ان کے ہمراہ  مستقل سیکیورٹی کیلئے کم سے کم 15000 اہلکار کو بھی تعینات کیا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ ملک میں چھٹی مردم شماری کے لئے پہلا مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہوکر 15 اپریل تک جاری رہے گاجبکہ دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے 25 مئی تک جاری رہے گا جس کیلئے  فوج کی جانب سے200000  فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کا پہلے سے اعلان کیا جاچکا ہے۔