لندن (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین قراردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟
بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 17, 2023
ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں۔
کون کرے گا ایسے…
یاد رہے کہ گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘
چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی رہنماؤں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ وفاقی کابینہ نے بھی مذمت کی تھی۔