You are currently viewing 5 سال میں 3 کروڑ سے زائد کا اضافہ، راجا ریاض کے اثاثوں میں تفصیلات

5 سال میں 3 کروڑ سے زائد کا اضافہ، راجا ریاض کے اثاثوں میں تفصیلات

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ریاض کے اثاثوں اور جمع کرائے گئے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
راجا ریاض احمد کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں 4 کروڑ 87 لاکھ 52 ہزار کے اثاثے ظاہر کیے گئے۔
مذکورہ اثاثوں میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ15 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، انھوں نے مالی سال 2023 میں 44 لاکھ 92 ہزار روپے انکم ٹیکس جمع کرایا۔
راجا ریاض کے پاس 205 کنال زرعی اراضی اور ایک پیپر مل ہے، راجاریاض کی مالی سال 2023 کی انکم ایک کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار روپے رہی۔
سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے 2021 میں 3 ہزار اور 2022 میں ایک لاکھ 17 ہزار روپے ٹیکس دیا تھا جبکہ 2023 میں انھوں نے صرف زرعی آمدن پر 3 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرایا۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین برس میں راجا ریاض نے یورپ کے تین دورے کیے، 8 روزہ آخری بیرونی دورے پر17 لاکھ روپے خرچ ہوا۔
راجا ریاض کے 2018 کی اثاثوں کے مقابلے میں 5 سال کے دوران 3 کروڑ 71 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔