You are currently viewing چالیس روپے کی خوش گوار کمی، پٹرول 283.80 روپے لیٹر ہو گیا

چالیس روپے کی خوش گوار کمی، پٹرول 283.80 روپے لیٹر ہو گیا

اسلام آباد (ڈیسک) حکومت نے رات گئے پٹرول کی قیمت میں 40روپے کی حیرت انگیز کمی کر دی۔
قیمت میں کمی کے بعد فی لیٹر پٹرول283.80روپے کا ہو گیا ۔
اس سے پہلے ایک لیٹر پٹرول 323.38روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔
حکومت نے ڈیزل بھی 15روپے سستا کرنے کا اعلان کر دیا، ڈیزل کی موجودہ قیمت 303.18روپے لیٹر کر دی گئی۔
کمی سے قبل ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 318.18روپے مقرر تھی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ، حکومت نے ڈی ریگولیٹڈ ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔