اسلام آباد (ڈیسک) : فیض آباد سے تحریک لبیک کا دھرنا ختم کروانے کی تمام ذمہ داریاں رینجرز کے سپرد کردی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈ ی کے مختلف مقامات پر جاری دھرنے کی صورتحال سے نمٹنے اور شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کی تمام تر ذمہ داریاں پنجاب رینجرز کو دے دی گئی ہیں ،رینجرز کو یہ اختیارات 26نومبر سے 3 دسمبر تک کے لیے دیے گئے ہیں ۔ آپریشن کا سربراہ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کو مقرر کیا گیا ہے ۔جبکہ پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کی بھاری نفری بھی رینجرز کی معاونت کے لیے موجود رہے گی ۔