کوئٹہ (ڈیسک ) :بلوچستان کے د رالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر خودکش دھما کے میں 4افراد جاں بحق اور22زخمی ہوگئے ،دھما کے میں کمانڈنٹ چلتن رائفلز کر نل اشتیاق کی گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے ۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جا ئے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پرانے بس اڈے کے قریب کما نڈنٹ چلتن رائفلز کی گاڑی پر خودکش حملے میں ایک بچے سمیت4افراد جاں بحق اور چار ایف سی اہلکاروں سمیت22 افراد زخمی ہوگئے ۔ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے دھما کہ خودکش ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے بتا یا کہ دھما کہ خودکش تھا پیدل حملہ آور نے فورسز کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا یا جائے وقوع سے خود کش حملہ آور کا سر اور ٹانگیں تحو یل میں لی گئیں واقعہ کے بعد علاقے کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کر نے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ،دھما کہ اتنا شدید تھا کہ جس کی آواز دو ر دور تک سنا ئی دی گئی
ترجمان سول ہسپتال ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق دھما کے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی لاشیں سول ہسپتال لائی گئیں جن میں سے تین کی شناخت محمد حمزہ،حبیب اللہ ،نذیر کے ناموں سے ہوئی سے جبکہ ایک بچے کی شناخت نہیں ہو سکی،ترجمان کے مطابق دھما کے زخمی ہونے والے افراد میں عالیہ ،ارشاد، قمبر ،صدام حسین،طالب حسین،یاسر ،محمد ناصر ،اختر محمد ،ذکیہ ،شمیم،یعقوب آغا ،میاں خان ،عبدالرحمن ،غلام دستگیر نائب خان ، میر خان، میر محمد ،محمد نسیم ،محمد وارث،خدا بخش،محمد اعجاز اور ارشد شامل ہیں تمام زخمیوں کوٹراما سینٹر کوئٹہ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
واضح رہے سکیورٹی فورسز پر رواں ماہ کا یہ تیسرا حملہ اس سے قبل ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن حامد شکیل ،ایس پی محمد الیاس بھی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
(این این آئی)