جینوا (ڈیسک):سوئٹزرلینڈ نے کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے سربراہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
براہمداغ بگٹی نے اس بات کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کی انہوں نے کہا کہ 7 سال انتظار کرانے کے بعد سوئٹزلینڈ نےان کی سیاسی پناہ کی اپیل مسترد کردی ہے ۔
براہمداغ بگٹی اور ان کی جماعت کالعدم (بی آر پی )کے ہندوستانی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں وہ اور ان کی جماعت بلو چستان میں دہشتگرد کارروائیوں اور بد امنی میں ملوث رہی ہے، جس کی وجہ سے سوئس حکومت نے ان کی یہ درخواست مسترد کی ہے سوئس حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی درخواست دہشتگردی ،پر تشدد واقعات اور عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کی وجہ سے مسترد کی گئی ہے ۔