ریاض(ڈیسک):سعودی پولیس نے چھپ کر نامحرم لڑکی سے ملاقات اور بات کرنے پر لڑکے کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق رواں ہفتے انٹرنٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکا دیوار کے پیچھے لڑکی سے ملاقات کررہا تھا، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سعودی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی تھی۔واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور کچھ ہی دنوں بعد پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق واقعہ مکہ کے شہر طائف میں پیش آیا جہاں ایک ریسٹورنٹ کے پیچھے لڑکا اور لڑکی نے ملاقات کی۔ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا ریسٹورنٹ کا ملازم ہے اور لڑکی اسکول کی طالبہ ہے جب کہ لڑکے نے کھانے کے وقفے کے دوران لڑکی سے ملاقات کی۔
(این این آئی)