You are currently viewing نا اہل شخص کے سیاسی پارٹی کا سربراہ  نہ  بننے کا ترمیمی بل کل قومی اسمبلی میں پیش ہوگا

نا اہل شخص کے سیاسی پارٹی کا سربراہ نہ بننے کا ترمیمی بل کل قومی اسمبلی میں پیش ہوگا

اسلام آباد (ڈیسک ):نا اہل شخص کے سیاسی پارٹی کا سربراہ نہ بننے کا ترمیمی بل کل  قومی اسمبلی میں پیش ہوگااس سلسلے میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل  سپہر تین بجے طلب کرلیا۔اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر پانچ میں ہوگا اجلاس  کی صدارت قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کریں گے اجلاس میں پارٹی کے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں سینٹ سے منظور شدہ ترمیمی بل کی منظوری کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔

(این این آئی)

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7