You are currently viewing چینی 2 روز میں2 روپے سستی ہوکر 48 روپے پر آگئی

چینی 2 روز میں2 روپے سستی ہوکر 48 روپے پر آگئی

 کراچی(ڈیسک): شوگر ملز کی جانب سے چینی کی سپلائی بہتر ہونے پر کراچی ہول سیل بازار میں فی کلو چینی 2 روز میں2 روپے سستی ہوکر 48 روپے پر آگئی ہے۔

 بازار میں چینی 54 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔جوڑیا بازار ہول سیل ڈیلرزکے مطابق شوگر ملز کی جانب سے سپلائی بہتر ہونے پر چینی کی 100کلو بوری 2روز میں 200 روپے کمی سے 4800 روپے پر آگئی ہے۔کراچی گروسرز ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری فرید قریشی نے بتایاکہ بازار میں چینی 54 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے ۔ نئی قیمت پر سپلائی آنے کے بعد بازار میں چینی 52 روپے فی کلو تک ہوجانے کا امکان ہے ۔

(این این آئی)

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7