کا بل (ڈیسک ) :افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں اور امریکا افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے انہوں نےکہا کہ داعش افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بھی استعمال کر رہی ہے ۔
حامد کرزئی نے کہا کہ پہلے افغانستا ن میں طالبان اور القائدہ کے ارکان کی تعداد زیادہ تھی لیکن اب داعش سے تعلق رکھنے والے لوگ زیادہ ہیں انہوں نے کہا ہمیں حق ہے کہ ہم امریکا سے سوال پوچھیں کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کڑی نگرانی کے باوجود داعش نے کس طرح سے اپنی جڑیں مضبوط کر لیں ۔
سابق صدر نے کہا مجھے شک سے بھی زیادہ یقین ہے کہ داعش کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسلحہ پہنچایا جاتا ہے ۔