You are currently viewing انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے  میں چند دن باقی ،معروف انٹرنیشنل پلیئرز ورلڈ الیون  کے اسکواڈ کا حصہ

انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے میں چند دن باقی ،معروف انٹرنیشنل پلیئرز ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا حصہ

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں شامل پلیئرز کے نام بتا دیئے۔

لاہور (ڈیسک ) : چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے ورلڈ الیون کی ٹیم کے دورہ پاکستان   میں  شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام  بتائے ،نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے اسکواڈ میں 7 ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے 5 کا تعلق جنوبی افریقا سے  ہے ، جبکہ  ورلڈ الیون کی ٹیم  میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، عمران طاہر، جارج بیلی، گرانٹ ایلوئٹ، پال کولنگ ووڈ، بین کٹنگ، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، تشارا پریرا، سیموئل بدری، ڈیرن سیمی، تمیم اقبال اور ٹم پائنے شامل ہیں۔

اس موقع پر چیئر مین پاکستان کر کٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ  پاکستان انٹرنیشنل پلیئرز کے لیے محفوظ ہے ،انہوں نے  بتایا کہ تمام غیر ملکی پلیئرز نے بھی سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات پر بھرپور اطمینان کا ا ظہار کیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے تینوں ٹی ٹیونٹی میچز 12،13اور 15 ستمبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.