لاہور (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017ء کا شیڈول فائنل کرلیا گیا، پاکستان اور بھارت ایک گروپ کا حصّہ ہیں۔ باضابطہ طور پر شیڈول کل جاری ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی 2017ء کا شیڈول فائنل کرلیا، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ کا حصّہ ہوں گے جبکہ اس گروپ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ بھی موجود ہوں گے۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان یکم جون کو ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 4 جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکہ کیخلاف کھیلے گا۔ سیمی فائنل میچز 14 اور 15 جون کو ہوں گے۔ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 18 جون کو کھیلا جائے گا۔
واضح آئی سی سی باضابطہ طور پر شیڈول کا اعلان یکم جون کو کرے گا۔