You are currently viewing مریخ آج زمین سے کم ترین دوری پر آئے گا، پاکستان میں نظارہ ممکن

مریخ آج زمین سے کم ترین دوری پر آئے گا، پاکستان میں نظارہ ممکن

کراچی  (اسٹاف رپورٹر) ماہرِ فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سیارہ مریخ آج زمین کے انتہائی قریب ترین فاصلے پر آئے گا، جس کے بعد سیارے کو براہِ راست پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانٹری آسٹرو فزکس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ مریخ آج کرہِ ارض سے انتہائی نزدیک ترین دوری پر ہوگا، یہاں تک کہ اسُے براہِ راست بھی دیکھا جاسکے گا، زمین سے مریخ کا یہ قریبی فاصلہ تقریباً سینتالیس اعشاریہ دو ملین میل تک ہوگا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ مریخ زمین کے اتنے نزدیک گیارہ سال بعد آئے گا جبکہ اسے بارہ جون تک دیکھا جاسکے گا، مریخ کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا۔