You are currently viewing سندھ حکومت کے بدعنوانی میں ملوث 37 افسران و ملازمین کی انکوائری کے احکامات

سندھ حکومت کے بدعنوانی میں ملوث 37 افسران و ملازمین کی انکوائری کے احکامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نے مالی بے ضابطگیوں اور جعلی بھرتیوں کے 17 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی، ان کیسز کے تحت چیئرمین انٹربورڈ انوار احمد زئی سمیت دیگر محکموں کے 37 افسران و ملازمین کیخلاف انکوائریز کی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی سیکنڈری بورڈ آف ایجوکیشن میں 461 جعلی بھرتیوں اور ترقیوں کے کیسز میں چیئرمین انٹربورڈ انوار احمد زئی، سابقہ چیئرمین سیف اللہ قریشی، فصیح الدین خان، انظار زیدی، موجودہ سیکرٹری حور مظہر، سابقہ سیکرٹری آصف پاشا اور شفیع اللہ تحقیقات کی منظوری دیدی گئی۔

ترقیاتی فنڈز میں بدعنوانیوں اور ریکارڈ جلانے کے الزام کے تحت ضلع خیرپور کے تعلقہ نارو کے ٹی ایم او اعجاز ملاح سمیت متعدد ٹی ایم اوز کیخلاف بھی اوپن انکوائریز کے احکامات جاری کردیے گئے۔