سندھ میں جاری رینجرز کے خصوصی اختیارات سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے4ماہ کی توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ارسال کی گئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ نےمحکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پردستخط کردیے ہیں
تاہم رینجرزاختیارات کوایک بار پھر سندھ اسمبلی کی قرارداد سے مشروط کیا گیا ہے، دوسری جانب اختیارات میں توسیع کی منظوری 90 دن کے لئے ہے،یاد رہے سندھ میں جاری رینجرز کو خصوصی اختیارات کی مدت 3 فروری کو ختم ہورہی ہے۔