You are currently viewing کارساز بم دھماکوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل
3001162427

کارساز بم دھماکوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے کارساز میں ہونے والے بم دھماکوں کے ازخود نوٹس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لارجر بنچ 8 فروری کو سماعت کرے گا۔ لارجر بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک شامل ہیں۔
اُس وقت کے چیف جسٹس نے 18 اور 19 اکتوبر 2007ء کو بےنظیربھٹو کی وطن واپسی پر ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیا تھا۔ ان دھماکوں میں 180سے زائد افراد نے جان کی بازی ہاری جبکہ 500 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔