You are currently viewing 30، 31 دسمبر کو مخصوص بینک برانچیں کھلی رہیں گی، اسٹیٹ بینک

30، 31 دسمبر کو مخصوص بینک برانچیں کھلی رہیں گی، اسٹیٹ بینک

کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 اور 31 دسمبر کو مخصوص بینک برانچیں کھلی رکھنے کا علان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے مخصوص بینک برانچیں 30 اور 31 دسمبر کو کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مخصوص بینک برانچیں ہفتہ 30 دسمبر کو شام 5 بجے اور اتوار 31 دسمبر کو رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔
ایس بی پی نے ہدایت کی ہے کہ اس دوران بینک سرکاری وصولیوں سے متعلق کوئی بھی دستاویز نظر انداز نہ کریں۔