You are currently viewing 3 دن کے اندر روٹی کی قیمت کا تعین کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

3 دن کے اندر روٹی کی قیمت کا تعین کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو 3 دن کے اندر روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
اس دوران اسٹیٹ کونسل کے نمائندے نے مؤقف اپنایا کہ پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا اس بار گندم کی پیداوار بہت زیادہ ہوئی ہے، آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوچکی ہے لہٰذا قیمتیں اسی لیے کم کی ہیں۔
دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تندور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں، عدالت کو ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے، روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیںا نہیں تو روٹی کی قیمت ہی نہیں پتا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کی رہائی کی بھی ہدایت جاری کردی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.