You are currently viewing 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا نے ملک کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا، عمران خان

3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا نے ملک کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا، عمران خان

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کی اجازت دیتے رہیں گے؟ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.