You are currently viewing اسپیس ایکس کا 2018ء کیلئے خلائی تاریخ کے اہم ترین منصوبے کا اعلان

اسپیس ایکس کا 2018ء کیلئے خلائی تاریخ کے اہم ترین منصوبے کا اعلان

نیویارک (اسٹاف رپورٹر) اسیپیس ایکس نے 2018ء میں مریخ تک سفر شروع کرنے کے اہم منصوبے کا اعلان کردیا، امریکی نجی خلائی کمپنی کے بانی ایلن مسک کہتے ہیں یہ منصوبہ کرّہِ ارض پر بسنے والے انسانوں کی زندگی کا بیمہ پالیسی ثابت ہوگا اور مریخ زمین کی کالونی بنے گا۔

حال ہی میں امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے فیلکن نامی راکٹ نے خلائی سفر سے واپسی پر ڈرون کشتی پر کامیاب لینڈنگ کی تھی، اس تاریخی کامیابی کے موصولہ نتائج کی روشنی میں امریکی نجی خلائی کمپنی نے 2018ء میں مریخ کے سفر پر ریڈ ڈریگن نامی کیپسول راکٹ بھیجنے کا اعلان کیا ہے، ڈریگن کیپسول میں ایسے انجن نصب ہیں جو سطح زمین پر راکٹ کو معلق رکھتا ہے اور اسی طاقت کے سہارے راکٹ باآسانی لینڈ کرتا ہے۔

اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک کہتے ہیں ڈریگن کیپسول پر کوئی انسان سفر نہیں بھیجا جائے گا۔ مسک کا کہنا تھا کہ ڈریگن کا سائز اور حجم اتنا زیادہ نہیں کہ ایک انسان اس میں چاند تک فاصلے سے زیادہ خلاء میں وقت گزار سکے۔ تاہم نجی خلائی کمپنی کی جانب سے منصوبے کا فیس بُک پر اعلان کے بعد عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

ادھر ناسا نے بھی اشارہ دیا ہے کہ ادارے کا مریخ تک سفر کے منصوبے کا تجرباتی مرحلہ جاری ہے جس کی کامیابی پر انسان کو مریخ تک بھیجنا ممکن ہوگا۔