You are currently viewing زکا  وائرس کی یورپ آمد،30 لاکھ افراد میں پھیلنے کا خدشہ

زکا وائرس کی یورپ آمد،30 لاکھ افراد میں پھیلنے کا خدشہ

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:29/01/2016 15:57
  • Reading time:1 mins read

یورپ (منیٹرنگ ڈ یسک)جان لیوا وائرس اب امریکی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد یورپ میں تیزی سے پھیل رہا ہےجس کے باعث 30 لاکھ سے بھی زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 اطلاعات کے مطابق ڈنمارک کے بعد فرانس میں بھی زکا سے متاثرہ افراد کی تشخیص ہوئی ہے، فرانسیسی حکومت نے 5 افراد میں زکا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے اسی لئیے  اسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے تاکہ عوام احتیاتی تدابیر کو نظر میں رکھ کے اس مہلک بیماری سے بچ سکیں دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مارگریٹ چین کا کہنا ہے کہ زکا وائرس معمولی خطرے سے ہنگامی صورتحال تک پہنچ چکا ہے اور اس کے اثرات انتہائی مہلک ہیں۔ انھوں نے اس حوالے سے ہوشیار بھی کیا کہ اس وائرس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے کیونکہ اس برس میں موسمی تغیرات کی وجہ سے کئی ممالک میں مچھروں کی تعداد میں بڑھاوا ہو سکتا ہے جو اس بیماری کی خاص وجہ  بن سکتی ہے اس کے علاوہ مارگریٹ کا کہنا تھا کہ مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والا یہ مہلک وائرس اب تک جنوبی امریکا کے 20 ممالک میں پھیل چکا ہے تاہم زکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل ہے جہاں اب تک اس وائرس کے باعث 15 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ زکا وائرس سب سے پہلے یوگنڈا میں 1947 میں رپورٹ کیا گیا تھا جب کہ جنوبی امریکا میں اس وائرس کی پیش گوئی مئی 2015 میں منظرعام پر آئی۔