You are currently viewing پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)عوام کے لئے خوشی کی خبر،عالمی  مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی منصوبہ بندی حکومت نے تیار کرلی ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔

وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں سمری میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے 56پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 11روپے ،ہائی اکٹین 10روپے 15 پیسے ، ،لائٹ ڈیزل 7روپے 36پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت  8روپے 17پیسے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تیل کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جبکہ تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔