ممبئی (اسٹاف رپورٹر) بالی ووُڈ کی اداکارہ سنی لیون اپنی بولڈ فلموں سے شہرت پانے کے بعد اب سماجی کاموں میں بھی حصہ لیں گی۔
بالی ووُڈ فلم انڈسٹری کے کئی فنکار اپنے فلمی کریئر کے علاوہ آج کل لوگوں کی مدد کرنے کی خاطر سماجی کاموں بڑھ چڑھ کر شامل ہونے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اداکاراؤں میں اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں فعالیت کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔
امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے حوالے سے بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان پہلے فلمی ستارے ہیں تاہم اب دپیکاپڈوکون کے علاوہ سنی لیون نے بھی ان کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کینسرکے مریضوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔