کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی ادارے کے ہاتھوں گرفتار دہشتگرد منیر احمد عرف مفتی نے سنسنی خیز انکشافات کردیے، وزیرستان مین فورسز پر حملے کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریکِ طالبان کے گرفتار دہشتگرد منیر احمد عرف مفتی صاحب نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اُس کے 18 اہم ساتھی حساس اداروں رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جاچکے، ملزم کا شامر کالعدم تحریکِ طالبان کراچی کے امیر خان زمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، ملزم کے مطابق اُس نے خان زمان محسود کے ساتھ وزیرستان سے اسلحہ چلانے کی ٹریننگ لی، ٹریننگ کے بعد کراچی آگیا، جہاں اُس نے کراچی میں راجا تنویر کالونی میں رہائش اختیار کرلی۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ اُس نے وزیرستان کے کمانڈر حکیم اللہ محسود اور خان زمان محسود کے ساتھ فورسز پر حملے کیے، ملزم نے بتایا کہ بھتہ نہ ملنے پر ملزم کے ساتھی سجاد لنگڑا نے حنیف آفریدی نامی شخص کو قتل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ خان زمان خان محسود وزیرستان میں روپوش ہے اور وہیں سے نیٹ ورک چلا رہا ہے۔