You are currently viewing آئی جی سندھ کی زیرِصدارت اجلاس، ای-پولیسنگ پروجیکٹ کا جائزہ

آئی جی سندھ کی زیرِصدارت اجلاس، ای-پولیسنگ پروجیکٹ کا جائزہ

(اسٹاف رپورٹر) آئی جی پی سندھ کی زیرصدارت اجلاس، ای-پولیسنگ سے متعلق جاری اور مکمل کیے گئے پروجیکٹس کی پروگریس کا جائزہ لیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی پی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرِصدارت اجلاس میں ای-پولیسنگ سے متعلق جاری اور مکمل کیے گئے پروجیکٹس کی پروگریس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ کو ای پولیسنگ پروجیکٹ کے مختلف حصوں، اُن کی ترجیحات اور خاصیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی سندھ نے ای پولیسنگ پروجیکٹ کو  موُثر اور قابل عمل پروجیکٹ بنانے کیلئے چار رکنی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں اے آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد میمن کی سرویلنس نظام کے آپریشنل آڈٹ کی تجویز سے اتفاق کیا گیا، آئی جی سندھ نے کیمرہ سرویلنس نظام کے آپریشنل آڈٹ کے لیے پانچ رکنی علیحدہ کمیٹی قائم کرتے ہوئے پندرہ دنوں میں رپورٹ مرتب کرکے ارسال کرنے کے احکامات دیے۔

آئی جی اے ڈی خواجہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پراجیکٹس کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔