You are currently viewing کراچی میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان گرفتار

کراچی میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی اور عزیزآباد کے علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں ابراہیم، دانش، حیدرموٹا، کلیم اور دانش مچھڑ شامل ہیں، زیرِحراست ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔