کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ق کے سنئیر رہنما اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے کراچی میں پورٹ قاسم کےمختلف پراجیکٹ کامعائنہ کیا،اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا ہمسایوں ممالک سےاچھےتعلقات کی بدولت ہی ملک سے دہشت گردی کی روک تھام ممکن ہے،انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اپنی سر زمین دہشتگردی کیلئےکسی صورت استعمال نہیں ہونےدیں گے۔
پاکستانی معیشت اور موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا پاکستان کے تمام صوبوں کی تقدیر میں تبدیلی آئے گی ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کہتے ہیں آرمی چیف کامدت ملازمت میں توسیع نہ لینےکا فیصلہ خوش آئند ہے۔