کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اپنی پہلی بالی وڈ فلم مام کی شوٹنگ مکمل کرلی۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ بالی وڈ سے ماضی میں متعدد آفرز ملی تاہم اس فلم کی کہانی نے دل کو چُھو لیا، فلم میں سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کررہا ہوں جبکہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی فلم کا حصہ ہیں۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگورا رہا، جارجیا میں شوٹنگ کرنے کے دوران کافی مزہ آیا، بالی وڈ تکنیکی طور پر ہم سے بہت آگے ہے ہمیں ان کی پیروی کے بجائے اپنا سینما بنانے کی ضرورت ہے۔