You are currently viewing صدر ممنون حسین کے قافلے کے 2 ڈرائیورز گرفتار

صدر ممنون حسین کے قافلے کے 2 ڈرائیورز گرفتار

لاہور (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ممنون حسین کے قافلے سے 2 ڈرائیورز کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ شہر کے ایک روزہ دورے کے دوران صدر مملکت ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کے قافلے کو چرچ چوک پر روک لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قافلے میں دو گاڑیاں مقررہ رفتار سے کم پر چل رہی تھیں جس پر انہیں تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی حیدر اشرف نے ڈان کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے جبکہ صدر کے دورے کے پیش نظر شہر میں خصوصی چیک پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں۔