کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سابق جنرل مینجر پی ایس او ذوالفقار علی جعفری کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران سابق جنرل منیجر پی ایس او ذوالفقار علی جعفری کو حراست میں لے لیا۔
ذوالفقار علی جعفری کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے انہیں ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میں حراست میں لیا گیا ہے، ذوالفقار علی جعفری ڈاکٹر عاصم حسین کے دور میں سینیئر جنرل منیجر پی ایس او تھے۔