You are currently viewing وزیر مواصلات عبدالحکیم بلوچ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

وزیر مواصلات عبدالحکیم بلوچ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ مواصلات عبدالحکیم بلوچ محدود اختیارات سے دلبرداشتہ ہوکر مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو تحریری طور پر ارسال کردیا۔

وزیرمملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ تحریری طور پر وزیراعظم کو لکھ بھیجا ہے، جس میں انہوں نے بحیثیت وزیر محدود اختیارات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

عبدالحکیم بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ انہوں نے ن لیگ چھوڑ کے پیپلزپارٹی جوائن کرلی، ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ہیں اور بطور ایم این اے وہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے کام کرتے رہیں گے۔