You are currently viewing سائیں نے برطرف پولیس اہلکاروں کے مسئلے پر 3 وزراء کی کمیٹی بنادی

سائیں نے برطرف پولیس اہلکاروں کے مسئلے پر 3 وزراء کی کمیٹی بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالی وردی والوں کی فریاد سُن لی گئی، شاہ جی نے سندھ ریزرو پولیس کے 1800 اہلکاروں کی برطرفی کے معاملے پر 3 وزراء کی کمیٹی تشکیل دیدی۔

سندھ ریزرو پولیس کے 1800 برطرف کیے جانے والے اہلکاروں کی جانب سے گزشتہ 3 روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے صوبائی وزراء سہیل انور سیال، سکندر میندھرو شامل ہیں۔ کمیٹی ایس آر پی اہلکاروں کی تقرری کے معاملات اور اُن کی برطرفی کے معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ اِن برطرف کیے جانے والے افراد کی فہرست میں میں شہید ہوجانے والے اہلکار بھی شامل ہیں۔