You are currently viewing کوسٹ گارڈ کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی چرس ضبط، 2 اسمگلرز گرفتار

کوسٹ گارڈ کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی چرس ضبط، 2 اسمگلرز گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرکے منشیات بیرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 2 مبینہ اسمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا۔ ضبط کی گئی چرس کی قیمت عالمی منڈی میں 2 کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ناکہ ہاری چیک پوسٹ وندر کے قریب کارروائی کی گئی، بس کے ذریعے بیرونِ ملک اسمگل کی جانے والی چرس کو ضبط کرلیا، کوسٹ گارڈز نے 2 اسمگلرز کو بھی حراست میں لے لیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق تحویل میں لی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت 2 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔